2 اپریل 2018 - 17:06
شوپیان میں جاں بحق بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں قابل افسوس۔ترجمان انجمن شرعی

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے ترجمان نے شوپیان میں تازہ واقعہ میں جان بحق عام شہریوں اور زخمی ہوئے افراد کے بارے میں زبردست تشویش ظاہر کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے ترجمان نے شوپیان میں تازہ واقعہ میں جان بحق عام شہریوں اور زخمی ہوئے افراد کے بارے میں زبردست تشویش ظاہر کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ انجمن کو ان بے گناہ ہلاکتوں سے انتہائی صدمہ پہنچا ہے انھوں نے کہا کہ ریاست خصوصاً وادی میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام برابر جاری ہے اور یہ خون کی ہولی کہیں دہایوں سے کھیلی جا رہی ہے انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے محو جدوجہد ہے جب تک مثلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری رہنے کا خدشہ ہے انھوں نے اس ضرورت کو اجاگر کیا کہ موجودہ تشویش ناک سورت حال میں بہتری لانے اور بے گناہوں کا قتل عام بند کرانے کے لئے فوری طور مثلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کیا جانا چاہئے انھوں نے کہا کہ فورسز کی طرف سے عام بے گناہ کشمیریوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے ملوث فورس اہلکاروں کو قانون کے تحت سزا دلانے اور ان سے افسپا کے تحت ملے غیر ضروری اختیارات واپس لینے کی ضرورت کو اجاگر کیا ترجمان نے کہا کہ ایسے دلخراش واقعات پر فوری طور روک لگائی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲